نیب نے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو نیب کے صوبائی ہیڈکواٹرزلاہور میں طلب کرلیا -نیب راولپنڈی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی- اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں بھی نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا
میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 23:15
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں بیانات ریکارڈ کرے گی۔سپریم کورٹ نے نیب کو شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنسز تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جن میں سے ایک ریفرنس عزیزیہ سٹیل ملز پر دائر کیا جانا ہے۔
دیگر دو ریفرنسز شریف فیملی کے لندن فلیٹس اور 16 آف شور کمپنیوں سے متعلق تیار کئے جائیں گے۔جبکہ نوازشریف کے سمدھی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں بھی نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا۔ نیب نے ایس ای سی پی کو اسحاق ڈار کی 7 کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیب کا چیئرمین ایس ای سی پی کو جاری کردہ سمن کے مطابق ایس ای سی پی حکام کو 23 اگست کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ لاہور میں نیب کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب حکام کی جانب سے اسحاق ڈار، انکی اہلیہ اور بیٹے مجتبیٰ کی کمپنیوں کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ یہی نہیں، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور اس کی اہلیہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.