مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت عروج پر ہے ،برہان وانی کی شہادت کے بعدتحریک آزادی میں تیزی آگئی
ہے،بیرسٹر سلطان محمود کشمیری طویل عرصہ سے قربانیاں دے رہے ہیں،بیرون ممالک آباد کشمیریوں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں ،میں محدود وسائل کے ہوتے اپنی ذمہ داریاں انٹرنیشنل فورمز پر دستک دیکر پوری کررہا ہوں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر
جمعرات 17 اگست 2017 20:50
(جاری ہے)
اسی طرح آج یہاں برطانیہ میں تمام کشمیریوں کو اکھٹا کرکے یہ احساس دلا رہا ہوں کہ وہ ملکر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو دنیا کے سامنے اٹھائیںاور یہ ثابت کریں کہ تمام کشمیری متحد ہیں۔
میں اس سلسلے میں کل امریکہ جا رہا ہوں اور وہاں پر اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا ئونگا۔میں واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقاتوں میں مودی اور ٹرمپ کی طرف سے سید صلاح الدین کو دہشگرد گرد قرار دئیے جانے کے مسئلے کوبھی اٹھائونگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں سلائو میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام کشمیریوں اور ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ سابق مشیرو یورپ و امریکہ کے کوارڈینیٹر چوہدری شعبان،سابق مشیر و پی ٹی آئی کشمیر کے سیکریٹری مالیات چوہدری اخلاق،چوہدری دلپذیر، چوہدری اللہ دتہ اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ گیا تھا لیکن اب میری زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ ٹرمپ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک کو دہشتگردی قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام گولیوں کا جواب نعروں یا صرف پتھروں سے دیتے ہیں۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ریاستی و جمہوری تحریک چل رہی ہے۔اب مودی نے بھی کہہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر بیٹھ کر حل کریں گے۔ جبکہ اس سے پہلے بھی بھارتی میڈیا کہہ چکا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں نہ رہا تو کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔اس موقع پر عالمی برادری کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں جب تک وہ مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہیں نکل سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.