نوازشریف اور مولان فضل الرحمان کی ملاقات، نوازشریف نے فضل الرحمان کو ایک اہم کام سونپ دیا

جمعہ 18 اگست 2017 00:28

نوازشریف اور مولان فضل الرحمان کی ملاقات، نوازشریف نے فضل الرحمان ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو آصف علی زرداری کو منانے کا ہدف دےدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری جن سے لیگی قیادت نے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا کہا تو انہوں نے صاف انکار کردیاتھا تاہم آصف علی زرداری کو منانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو نوازشریف نے ٹاسک دیدیا نوازشریف کا کہنا ہے کہ آپ کے تعلق پی پی پی سے اچھے ہیں تاہم آپ آصف زرداری سے بات کریں ہم پی پی کیساتھ ملکر چلنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب نواز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ اُلٹنے سے انکار کر دیا ہے اور خیبرپختوںخوا حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا خواہاں ہے۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں مل کر الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :