خیبرپختونخو اکی سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری عابد سعید کے اعزاز میں عشائیہ، وزیراعلیٰ کی شرکت
جمعہ 18 اگست 2017 21:01
(جاری ہے)
صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں نے عشائیہ میں شرکت کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ تاثربے جاہے کہ صوبائی حکومت نے مشکل اور ناقابل حصول اہداف متعین کئے ہیں۔ایسا سوچنایہ ظاہر کرتا ہے کہ عمل درآمد کرنے والے اہلکاروں کی استعداد نہیں یا ان میں اہداف کے حصول کی صلاحیت نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی ایک درست اور دیر پا نظام کے ذریعے ہی آسکتی ہے ۔انہوںنے اپنی زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ہے ۔ انہوںنے بے یارومدد گار عوام کی مشکلات کا بغور مشاہدہ کیا ہے ۔صوبے کو بے قاعدگیوں اور کرپشن سے پاک شفاف حکمرانی کا نظام دینا اُن کا مشن ہے کیونکہ اشرف المخلوقات باربار غلطیاں نہیں کرتی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو نظام ڈیلیور کرنے کے قابل نہیں تھا ۔سرکاری ادارے تباہ حال تھے ، اسلئے انہوںنے صوبے میں ایک ایسے نظام کے قیام کو اپنا مشن بنا لیا جہاں ادارے عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں اور سیاستدان اداروں میں مداخلت کی بجائے خدمات کی فراہمی کے مجموعی عمل پر نظر رکھیں اور اس کے لئے جوابدہی کا نظام ہو ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکمرانی کے سٹرکچر میں ہر فرد کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اگر عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے بہترین حکمرانی کو یقینی بنانا سب کی اجتماعی ذمہ داری اور ایک مشترکہ ہدف ہے جس کیلئے حکمرانی کے سٹرکچر سے وابستہ ہر شخص کو ذمہ دارانہ کردار اداکرنا ہو تا ہے ۔انہوں نے بیوروکریسی سے کہا کہ وہ اپنے سروس کیئریر کے دوران حاصل کئے گئے تجربات کو عوامی مفاد کیلئے بروئے کار لائیں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت جتنی قومیں بھی ترقی کی دوڑ میں آگے ہیں اُن کے پاس حکمرانی کا ایک مضبوط اور دیر پا نظام ہے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوںنے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں کے عمدہ مشوروں کو سراہا اور بیوروکریسی سے کہا کہ وہ سسٹم میں رکاوٹوں اور ذاتی اختلافات کو دور کریں اگر ہم نے ایسا نہیں کیاتو اس کا نقصان ہمارے بچوں کو اُٹھانا پڑے گا۔ ہمیں کسی سے ذاتی رنجش نہ ہے اور نہ ہونی چاہیئے کیونکہ ہم اپنی نسل کو جوابدہ ہیںاور یہ سوچنا بہت ضروری ہے کہ ہم اس کیلئے کیا چھوڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ اس لحاظ سے مطمئن ہیں کہ انہوںنے سسٹم کو صحیح ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری عابد سعید نے خطاب کرتے ہوئے سامعین سے اپنے تجربات شیئر کئے اور خیبرپختونخوا میں ملازمت کے دورانیہ کو سب سے بہتر قرار دیا انہوںنے کہاکہ یہ ایک اچھا تجربہ تھا جس میں وزیراعلیٰ اور وزراء سمیت تمام بیوروکریسی نے اُن سے تعاون کیا اور ایمانداری کے ساتھ پیشہ وارانہ خطوط پر مشورے دیئے ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کی کارکردگی مثالی ہے اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔افسران نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ اُن کے ساتھ کام کیا اُسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔عابد سعید نے خیبرپختونخوا کے پولیس ایکٹ ، بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت اصلاحات کے مجموعی عمل کو سراہا اور کہا کہ خدمات کی فراہمی کے جذبے کو آگے لیکر جانا ہے ۔ انہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور صوبائی کابینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں بھر پور ساتھ دیا۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.