نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو پھر کوئی غریب بھی ان عدالتوں میں پیش نہیںہوگا، سراج الحق
نوازشریف عدالتوں اور اداروں کو دھمکیاں دے کر اپنے خلاف نیب ریفرنسز کو رکواناچاہتے ہیں ،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 18 اگست 2017 21:50
(جاری ہے)
نوازشر یف اسٹیٹس کو کا ایک سنبل تھا، جس کے خلاف کاروائی ہوئی ہے ۔ اسٹیٹس کو ،کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ پانامہ سکینڈل میں موجود دیگر 436 لوگوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے پانچ چھ ہزار لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو قوم کی قسمت بد ل سکتی اور ملک محفوظ ہوسکتاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلجی کالونی سریاب کوئٹہ میں بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، امیر ضلع مولانا عبدالکبیر شاکر ،جے آئی یوتھ بلوچستا ن کے صدر جمیل حمد مشوانی ، محمد حلیم حماس ،انجینئر حمید اللہ نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں سابق امیر صوبہ عبدالمتین اخوند زادہ ،بشیراحمدماندائی، ہدایت الرحمان بلوچ، میر محمد عاصم سنجرانی ، حافظ نورعلی،مولانا محمد عارف دمڑ، مولاناعبدالحمیدمنصوری بھی موجود تھے۔ اس موقع پرسینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ باسٹھ ٹریسٹھ کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے چاہتے ہیں کہ کوئی دیانتدار اقتدار کے ایوانوں میں نہ پہنچے اور چور لٹیرے اکٹھے ہو کر پاکستان کو لوٹتے رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کا مقصد اگر صرف لوٹ کھسوٹ ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول کر تمام چور لٹیروں کو بھی چھوڑ دینا چاہیے تاکہ وہ بھی حکومت کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین نے قوم کو اتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پرو رکھاہے اسے کسی فرد یا خاندان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے صفائی کا جتنا موقع دیا ، شاید ہی کسی کو دیا گیاہو مگر وہ خود کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکے اور پھر انہوں نے عدالتوں اور اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا رویہ اختیار کیا ۔ انہیں شیشہ توڑنے کی بجائے اپنا منہ دھونا چاہیے تھا جس پر لگی سیاہی کو پوری دنیا نے دیکھ لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پورے ملک سے زیادہ کرپشن ہے یہاں سے جو خان اور سردار اسلام آباد پہنچتے ہیں ، وہ عوام کے مسائل بھول کر اپنے عیش و آرام اور اپنی نسلوں کو سنوارنے میں لگ جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 70 سال سے سیاست جمہوریت اور معیشت کوا نہی لوگوں نے یرغمال اور اپنے گھر کی لونڈی بنارکھا ہے جن سے آزادی کے لیے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اور سیاسی دہشتگردی مسلح دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک ہے جنہوں نے عوام سے تعلیم ، صحت ، روزگار اور چھت کی سہولتیں چھین لی ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ کرلیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ملک کا 375 ارب ڈالر کا سرمایہ جو لوٹ کر بیرونی بینکوں میں پہنچا دیا گیاہے ، واپس آ جائے تو عام آدمی کو پریشانیوں سے نکالا جاسکتاہے اور جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا اصل ہدف یہ ہے کہ لوئی گئی قومی دولت واپس لائی جائے تاکہ عام آدمی کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عدالت سے مطالبہ کیاہے کہ اس دولت کی ریکوری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کے اصل ذمہ دار حکمران ہیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتو ں اور مارشل لاء کے دور میں اشرافیہ نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا اور پھر سیاست کو پیسے کا کھیل بنا کر اور اربوں کھربوں خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابی نظام میں عام آدمی الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے محل روشن اور بلوچستان کی جھونپڑیوں میں اندھیرے ہیں جن کے ذمہ دار یہاںکے سردار اور خوانین ہیں جو ستر سال سے اقتدار پر مسلط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں اور مزدوروں کے مسائل کو میں اچھی طرح سمجھتاہوں کیونکہ میں خود اسی طبقے سے تعلق رکھتاہوں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام اپنا انتخابی رویہ تبدیل کریں اور سانپوں کے منہ میں دودھ ڈالنے کی بجائے دیانتدار لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ ان کی امانتوں کی حفاظت ہو اور ان کو مسائل کی دلدل سے بھی نجات مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.