ملک کی خدمت نواز شریف کا جرم بن گئی، ان کی کردار کشی کی گئی،ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی، جب کوئی جرم ثابت نہ ہوا تو اقامے پر گھر بھیج دیا گیا،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 18 اگست 2017 23:01
(جاری ہے)
کورٹانہ میں 42لاکھ اور بھنگڑیل میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ کے عمائدین نے پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔وزر مملکت نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام آباد کی 90سے زائد آبادیوں میں گیس فراہم کر رہے ہیں۔
اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔منشور پر عمل کرنا ہمارا نصب العین ہے ، خدمت کی سیاست میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، اس دور میں کئیے گئے ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک میں سیاسی تماشے کی بجائے شرافت کی سیاست ہونی چائیے ،مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر اور پر امید ہے ،جب کوئی وزیر اعظم ترقی اور ملکی خوشحالی کے کام کا آغاز کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع ہو جاتی ہیں، مخالفین حکومت کے خلاف نہیں درحقیقت ملکی ترقی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ساستدانوں کی کامیابی کا راز مثبت عمل میں پوشیدہ ہے، الزام تراشی اور دوسروں کو گالیاں دینے میں نہیں۔مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے عمل اور ترقیاتی کاموں سے ثابت کیا کہ آپ نے الیکشن میں ووٹ کا صحیح استعما ل کیا تھا۔آج کے پاکستان میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ، سی پیک بن رہا ہے، عالمی سرمایہ دار پاکستان میںسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ ترقی مخالفین کو راس نہیں آرہی اور وہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے ، تمام مسلم امہ اسے ایک لیڈر کے طور پر دیکھتی ہے ، ہم سب کو ملکر ملک کو اندرونی اور بیرونی انتشار سے محفوظ رکھنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.