چینی خواتین میں چھوٹی عمر میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوجاتی ہے

اتوار 20 اگست 2017 15:50

چینی خواتین میں چھوٹی عمر میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوجاتی ہے
ٹیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) چھاتی کا سرطان لاحق ہونے کاخطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے لیکن چینی خواتین کی ان کی مغربی ہم عصروں کے مقابلے میں چھوٹی عمر میں ہی اس کی تشخیص کر لی جاتی ہے، چھاتی کے سرطان سے لاحق تشخیص کی جانیوالی چینی خواتین کی اوسط عمر 45اور 55سال کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مغربی ممالک میں ان کے ہم عصروں کے مقابلے میں 10یا20سال کم ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چھاتی کے سرطان کی ایسوسی ایشن کی وائس چیئرمین جانگ جن نے بتائی ہے ۔جانگ جو خود بھی ڈاکٹر ہے کہا کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا دس فیصد سے زائد مریضوں کی عمر 35سال سے کم ہے ایک سالانہ کینسر رپور ٹ کے مطابق چین میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے قریباً 279000نئے کیس رپورٹ ہوتے ہیں جو کہ دوفیصد فی سال سے زائد ہیں۔