کاشتکار مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی یقینی بنائیں، ماہرین زراعت

پیر 21 اگست 2017 14:37

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگائو کے 3سی4ہفتے بعد ، دوسراپانی پھول نکلنے پر ، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنانے سمیت ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کی بھی ہدایت کی۔