خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی

پیر 21 اگست 2017 21:51

خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) پاکستان ریلویے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی ہے، عید سپیشل ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سے چلائی جائیں گی، عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی پر بھی کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عید سپیشل ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عید سپیشل ٹرینوں کی آمدورفت کا حتمی شیڈول عید کا چاند نظر آنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :