اوپن یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن کے ایک‘ دو اور تین سالہ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا

منگل 22 اگست 2017 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایچ ای سی کے نئے لائحہ عمل کے مطابق" ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن" کے ایک ،ْ دو اور تین سالہ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ایک سالہ پروگرام )ان سروس(اساتذہ کے لئے ہے۔ انٹرمیڈیٹ +پی ٹی سی مع پانچ سالہ تدریسی تجربہ یا سی ٹی/ڈپلومہ ان ایجوکیشن مع پانچ سالہ تدریسی تجربہ رکھنے والے ان سروس اساتذہ ایک سالہ پروگرام میں داخلے کے لئے اہل ہوں گے۔

فریش طلبہ کے لئے دو۔ اور تین سالہ ایسوسی ایٹ پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ ایف ای/ایف ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(اور تھرڈ ڈویژن کی صورت میں بی ای/بی ایس سی )کم از کم سیکنڈ ڈویژن(کے حامل طلبہ و طالبات ان میں سے کسی ایک پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ اسپیشلائزیشن کے ساتھ ایک سالہ ایم ایڈپروگرام کے داخلے بھی جاری ہیں۔ ان اسپیشلائزیشن میں ایلیمنٹری ایجوکیشن ،ْ سائنس ایجوکیشن ،ْ اسپیشل ایجوکیشن ،ْ سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن اور فاصلاتی و غیر رسمی ایجوکیشن شامل ہیں ،ْ ان میں داخلے کی اہلیت بی ایڈ/بی ایس ایڈ سیکنڈ ڈویژن مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایچ ای سی کے نئے لائحہ عمل کے مطابق بی ایڈ )ڈیڑھ سالہ( ،ْ بی ایڈ )اڑھائی سالہ (اور بی ایڈ )چار سالہ( پروگرامز بھی متعارف کئے گئے ہیں۔ڈیڑھ سالہ پروگرام کے لئے ایم ای/ایم ایس سی کے بعد دورانیہ تین سمسٹر مقرر کیا گیاہے ،ْ بی اے /بی ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(کے لئے دورانیہ اڑھائی سال ) 5سمسٹر( جبکہ ایف اے /ایف ایس سی کے بعد دورانیہ چار سال )آٹھ سمسٹر(پر مشتمل ہے۔

داخلوں کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر ہے۔ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن کے مطابق ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کی آن لائن سپورٹ بھی شامل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیت اساتذہ کے نئے پروگرامز کے نصابات اور تدریس کی حکمت عمل تیار کی گئی ہے۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی وژن کے مطابق معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے نصابات اور تدریسی پیٹرن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اوریونیورسٹی کے ہر سطح کے نصابات پر نظر ثانی کا 60۔فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے پراسپیکٹس /داخلہ فارم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں دستیاب ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 051-9057760 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔