چین نے پاکستان پر امریکی الزمات کو مسترد کردیا-عالمی برداری کو پاکستان کی انسداددہشت گردی اقدامات کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 اگست 2017 16:11

چین نے پاکستان پر امریکی الزمات کو مسترد کردیا-عالمی برداری کو پاکستان ..
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اگست۔2017ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پاکستان‘افغانستان اور جنوبی ایشیاءکے دوران پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے-چینی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے،عالمی برداری کو پاکستان کی انسداددہشت گردی اقدامات کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم حصہ ڈالا،عظیم قربانیاں دیں۔خطے اورعالمی امن کے لئے امریکا،پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون پر چین خوش ہے،پاکستان چین تمام موسموں کے دوست ہیں اورقریبی سفارتی، اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی پالیسیاں خطے اورافغانستان کی سلامتی ،استحکام اورترقی میں معاون ہوںگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدرنے آج افغانستان کے لئے امریکی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے عالمی برادری پر پاکستان کی قربانیوں کا مکمل اعتراف کرنے کے لیے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور امریکا باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور خطے و پوری دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے لیے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی مبینہ پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے، پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں جس کے لیے پاکستان کو پہلے اپنی صورتحال تبدیل کرنا ہوگی۔

جنوبی ایشیا میں اب امریکی پالیسی کافی حد تک بدل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :