یونیورسٹی آف سرگودھا نے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 22 اگست 2017 16:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے مین کیمپس ،سب کیمپس میانوالی اور بھکر میں سال2017ء کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ کے خواہش مند امیدوار ریگولر ،سیلف سپورٹ اور ایوننگ پروگرامز میں اپنے داخلہ فارم 30ستمبر 2017 ء تک متعلقہ شعبوں میں جمع کراسکتے ہیں، یونیورسٹی ایڈمین کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریگولر پروگرامز کی پہلی میرٹ لسٹ 6اکتوبر، دوسری میرٹ لسٹ 12اکتوبر جبکہ تیسری میرٹ لسٹ 16اکتوبر 2017ء کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغا17اکتوبر 2017ء کو ہو گا، اسی طرح سیلف سپورٹ اور ایوننگ پروگرامز میں پہلی میرٹ لسٹ 16اکتوبر دوسری میرٹ لسٹ 18اکتوبر اور تیسری میرٹ لسٹ 20اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ اس پروگرام میںکلاسز کا آغاز بھی 20اکتوبر 2017ء کوہو گا، ایل ایل بی 3سالہ پروگرام کا ٹیسٹ 3اکتوبر 2017ء کو ہو گا ،حفظ قرآن کی بنیاد پر داخلہ کے خواہش مند امیدوار وں کے ٹیسٹ بالترتیب 2اکتوبر،3اکتوبر اور 4اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوں گے، اسی طرح سپورٹس کھیلوں کی بنیاد پر داخلہ کے خواہش مند طلبہ وطالبات کھلاڑیوں کے ٹرائل بالترتیب 9اکتوبر،10اکتوبر ،11اکتوبر اور 12اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوں گے،ایم ایس سی فزیکل ایجوکیشن میں داخلوں کے خواہش مند امیدواروں کا ٹیسٹ 3اکتوبر 2017ء کو ہو گا، ایم ایس ، ایم فل ،ایم ایس سی آنرز اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ٹیسٹ3اکتوبر2017ء کو صبح10بجے منعقد ہوں گے نیز اس سلسلے میں داخلہ ٹیسٹ کی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے، سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کی بنیاد پر خواہش مند امیدوار کو علیحدہ داخلہ فارم جمع کرانا ہوں گے ۔