غیرملکی ٹیموں کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، راشد لطیف
ورلڈ الیون میں جو بھی کرکٹر ٹیم کا حصہ بنے گا اس پر تنقید کے بجائے حوصلہ افزائی کرنا چاہے ، سابق کپتان
بدھ 23 اگست 2017 15:42
(جاری ہے)
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ پلینگ نیشنز پر مشتمل ورلڈ الیون میں بدقسمتی سے کوئی بھی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا کیونکہ ممکن ہے مصروفیات کے باعث بھارتی کھلاڑی پاکستان آنے سے معذرت یا پھر عدم شرکت پر کوئی اور عذر پیش کردیں تاہم اگر بھارتی کھلاڑی پاکستان آئے تو بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے دلدادہ اس بات کا ضرور نوٹس لیں گے۔
سری لنکن ٹیم پر حملے کے حوالے سے راشد لطیف نے کہاکہ 2009 کے بعد یہ سنہرا موقع ہے کہ تمام حالات اور واقعات کو بھلا کر سری لنکا کی ٹیم دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہے، اس ساری کاوش کے پیچھے پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ چیئرمین کی محنت ہے۔سابق وکٹ کپیر نے کہا کہ اگر غیرملکی ٹیموں کا پاکستان میں قدم رکھنا پالیسی ہے تو یہ اقدام ملک و قوم کے لیے اچھا ثابت ہوگا، ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں سے صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ ماضی میں پی سی بی کی سربراہی کے لیے ایک کرکٹر کو منتخب کیا گیا مگر وہ اچھے چیئرمین ثابت نہیں ہوسکے۔راشد لطیف نے اپیل کی کہ کرکٹ کی واپسی کے معاملے میں ذاتی اختلافات کو بھول کر پی ایس ایل سمیت تمام ایونٹس کا کھل کر استقبال کیا جائے اور ہرقدم پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.