نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے میڈیکل ٹیسٹ سے بلڈ کینسر کی تصدیق ہوگئی
ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کو مزید علاج کیلیے بلڈ کینسراسپیشلسٹ کے پاس ریفرکردیا،کیمو تھراپی سمیت دیگر ٹریٹمنٹ اگلے ہفتے شروع ہوگا،اس سے قبل کلثوم نواز کے حلق میں کینسر کی اطلاع آئی تھی۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 اگست 2017 15:52
(جاری ہے)
واضح رہے گزشتہ روزحسن نوازنے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بیگم کلثوم نوازکے لندن میں چند روز قبل کچھ میڈیکل ٹیسٹ لیے گئے ،جس میں ان کو حلق میں کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔
تاہم ان کامرض قابل علاج ہے۔ان کاعلاج آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔حسن نوازنے عوام اور پارٹی کارکنوں سے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی بھی اپیل کی تھی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازاین اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوارہیں۔ تاہم وہ انتخابی مہم چھوڑچھاڑکربیماری کے باعث لندن چلی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نوازکی غیرموجودگی میں مریم نوازاین اے 120میں ان کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے الیکشن 2013ء میں اپنے والد کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری اور دیکھ بھال کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازکی آئندہ چند روز میں لندن روانگی کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.