کیچ ،ایف سی اہلکاروں پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ ،دو اہلکار جاں بحق

بدھ 23 اگست 2017 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ضلع کیچ کے علاقے میں ایف سی اہلکاروں پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کو ضلع کے کیچ کے علاقے دشت کے نواح میں واقع سیاہلو کے علاقے میں نا معلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسلم اور واجد کے نا م سے ہوئی واقع کے بعد مسلح ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے ،ایف سی اور لیویز نے ملزمان کی تلا ش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :