بال سے بھی آدھی موٹائی کی نینو موٹر کامیابی سے معدے میں کئی امراض کی دوا پہنچا سکیں گی
بدھ 23 اگست 2017 20:31
نینو روبوٹس کی مدد سے پیٹ یا معدے کا علاج کرنا سائنس فکشن فلموں کی طرح لگتا ہے لیکن آج کل یہی طریقہ کار کافی مقبول ہو رہا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے نینو ریسرچر نے حال ہی میں مائیکروموٹر نینو ٹیوب سے پیٹ کے علاج کا مظاہرہ کیا۔ اس تجربے میں جو روبوٹس استعمال کیے گئے اُن کی موٹائی انسانی بال کی موٹائی سے بھی نصف ہے۔ ان روبوٹس کی خصوصیت ہے کہ یہ پیٹ میں تیزی سے تیرتے ہوئے جاتے ہیں اور اسی دوران تیزابیت کا اثر بھی ختم کر دیتے ہیں۔
اس کے بعد مطلوبہ پی ایچ لیول پر اپنے ساتھ موجود دوائی کو خارج کر دیتے ہیں۔ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روبوٹس چلنے کے لیے تیزابیت سے مدد لیتے ہیں۔ روبوٹ کا کچھ حصہ میگنیشیئم کا ہوتا ہے جو تیزابیت سے ملنے پر بلبلے پیدا کرتا ہے اوران بلبلوں کی وجہ سے روبوٹ آگے چلتا ہے۔
(جاری ہے)
روبوٹ کے چلنے کے عمل سے معدے کی تیزابیت بھی ختم ہوجاتی ہے لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد یہ تیزابیت بحال ہوجاتی ہے، جس سے ننھے روبوٹس گھل کر جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے نینو ریسرچر نے چوہیا پر اس کے تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے 5 دن تک چوہیا کے جسم میں اس طریقے سے دوا پہنچائی۔ اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہوئے ہیں۔
مستقبل میں سائنسدان مختلف ادویات کو ملا کر اس مائیکروموٹر کا نیا ڈیزائن بنائیں گے، جس سے ایک ساتھ پیٹ کی کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.