روسی وزیرخارجہ کا خلیجی ملکوں کا دورہ، قطری بحران پر بات چیت
روس خلیجی بحران میں ثالث نہیں بننا چاہتا،کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کریں گے،گفتگو
ہفتہ 26 اگست 2017 12:55
(جاری ہے)
روسی وزیرخارجہ خلیجی قیادت سے قطری بحران پر بات چیت تو کریں گے مگر انہوں نے قطر اور بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کے درمیان کسی قسم کی ثالثی کی تردید کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیرگی لافروف کے دورے کا پہلا مقصد تو کویت، امارات اور قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ ماسکو کسی ایک فریق پر اپنی مرضی کا حل مسلط نہیں کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مبصرین کا کہنا تھاکہ روس موجودہ خلیجی بحران میں غیر جانب دار رہنا چاہتا ہے۔حال ہی میں قطری وزیر دفاع خالد العطیہ نے روس کا دورہ کیا اور ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ روس کے دفاعی نظام سے بے حد متاثر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر کی طرف سے انہیں روسی قیادت کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور روس کے فضائی دفاعی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کو قطر کے لیے حاصل کرنے خصوصی تاکید کی گئی ہے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ قطر کی روس کی جانب بڑھتی قربت دوحہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے۔ جس طرح قطر نے خلیجی ممالک کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایران سے قربت بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا۔ اسی طرح وہ روس کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.