بارسلونا میں ہزاروں افراد کا دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ،بادشاہ ، وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کی شرکت

اتوار 27 اگست 2017 15:20

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) ہسپانوی شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بارسلونا میں ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مارچ میں ہسپانوی بادشاہ فیلیپے، وزیراعظم ماریانو راخوئے سمیت اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ چند روز قبل اس شہر کو دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہوا تھا، جس میں 15 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس مارچ میں شریک ہونے والے افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ تھی اور اس مارچ کا نعرہ میں خوف زدہ نہیں ہوں تھا۔

متعلقہ عنوان :