چیئرمین ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر جین مارک آلیو کی فاٹا ایمرجنسی سینٹر آمد
فاٹا میں پولیو کا خاتمہ اہم کامیابی ہے، پولیو ٹیموں میں خواتین کی شمولیت اور جنوبی وزیرستان اور ایف آر ٹانک میں انسداد پولیو مہموں کے معیار کو دوسرے علاقوں کے برابر لانے پر بھی توجہ دی جائے، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے فاٹا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
بدھ 30 اگست 2017 23:01
(جاری ہے)
ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ، ایک اعلی سطحی مشاورتی ادارہ ہے جو پولیو پروگرام کی بین الاقوامی سطح پر نگرانی کرتا ہے۔
یہ ادارہ نامور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے، سول سوسائٹی کے ممبران اور عِلم و فًضًل کی دُنیا سے تعلق رکھنے والے معتبر ماہرین پر مشتمل ہے۔ اجلاس میں چیئرمین ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر جین مارک آلیو نے انسداد پولیو مہم کے معیارمیں بہتری پرذور دیا، خصوصاً جن علاقوں میں نگرانی کرنے والے باہر سے آنے والے افسران ( و اداروں) کی رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں میں خواتین کی شمولیت اور جنوبی وزیرستان اور ایف آر ٹانک میں انسداد پولیو مہموں کے معیار کو دوسرے علاقوں کے برابر لانے پر بھی ذور دیا۔ ڈپٹی ای او سی کوآرڈینیٹر اور سیکرٹری سوشل سیکٹرز فاٹا یوسف رحیم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جین مارک آلیو کو یقین دہانی کرائی کہ پولیو خاتمے کے مقصد کے حصول کیلیے فاٹا میں انسداد پولیو مہموں کے معیار میں بہتری کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی.قبل ازیں، ای او سی فاٹا ٹیم کے رکن ڈاکٹر عرفان الہی نے پولیو پروگرام سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے اور شرکا کو پولیو کے خلاف پیش رفت اوردرپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اجلاس میں ڈاکٹر ابراہیم یالوہاو نیشنل ڈیپٹی ٹیم لیڈ عالمی ادارہ صحت (نیشنل ای او سی)، ڈاکٹر سرفراز آفریدی نیشنل کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت (ای او سی فاٹا)، ڈاکٹر ندیم جان ٹیکنیکل فوکل پرسن ای او سی فاٹا، ڈاکٹر عرفان الہی پراونشل پولیو ایریڈیکیشن آفسر عالمی ادارہ صحت (ای او سی فاٹا)، ڈاکٹر قاسم آفریدی این سٹاپ آفیسر (ای او سی فاٹا) اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی.متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.