بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی پلان اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کا آغاز

جمعہ 1 ستمبر 2017 16:55

بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی پلان اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی ہنگامی پلان پر عمل درآمد کے ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا نے کے لئے یونین کمیٹیز کو افرادی قوت ،سامان ،مشنری اور سوزوکی گاڑیاں فراہم کردی گئیں تمام امور کی نگرانی کے لئے یونین کمیٹیز کی سطح پر ویجلنس کمیٹیز تشکیل دی گئیں جو مکمل نگرانی کے ذریعے آلائشوں کو علاقائی سطح پر بروقت اُٹھا نے کو یقینی بنا ئیں گے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئرمین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کا طوفانی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو بھی ہنگامی بنیادوں پر ترتیب دے چکی ہے علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھانے کے لئے یونین کمیٹیز کی سطح پر پلان ترتیب دیا گیا یوسیز شطح پر بلدیاتی نمائندے اور افسران وعملہ باہمی اشتراک کے ساتھ کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں گے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی کے عملے سے تعاون کریں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقرر کئے مقامات پر رکھیں جہاں سے ہمارا عملہ اسے بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا ئے گا آلائشوں کو برساتی نالوں اور سیوریج مین ہولز میں ہر گز نہ ڈالیں تاکہ مشکلات سے بچا جاسکے اور عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی حدود میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کا معائنہ افسران وعملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائے عید الاضحی پر عوام کو مکمل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کو بھی یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :