حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی سے متعلق دائر کیس سنگل جج کے روبر و سماعت کیلئے چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا

منگل 5 ستمبر 2017 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی سے متعلق دائر کیس سنگل جج کے روبر و سماعت کیلئے چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس عبدالسمیع خاں کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو فاضل جسٹس نے قرار دیا کہ آئین اور قانون کی روشنی میں 16ایم پی او کے تحت بنایا گیا مقدمہ سنگل جج ہی سن سکتا ہے جس پر درخواست چیف جسٹس کے پاس بھجوائی جارہی ہے۔

کیس کی آئندہ سماعت کل ( جمعرات ) 7ستمبر کو ہو گی۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت کے دوران جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت جماعةالدعوة کے کارکنان و ذمہ داران، وکلاء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔