فیصل آبادزرعی یونیورسٹی کے سابق نگران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد کو ان کے عہدہ سے الگ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جا ری

بدھ 6 ستمبر 2017 16:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء)گورنر پنجاب جو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چانسلر بھی ہیں نے زرعی یونیورسٹی کے سابق نگران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد کو ان کے عہدہ سیا لگ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں سیکرٹری زراعت پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن کی کاپی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئی ہے ۔

آن لائن کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے دورکنی بینچ جس کی سرباری چیف جسٹس ہائی کورٹ کررہے تھے ایک ماہ قبل وومن یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور کی ریٹ درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پرووائس چانسلر کی موجودگی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کی بطورقائمقام وائس چانسلرکی حیثیت کو چیلنج کررکھا تھا جس پر عدالت عالیہ کے دورکنی بینچ نے صوبائی حکومت کو قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹراقراراحمد کو ان کے عہدہ سے علیحدہ کرکے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفر کو چارج دینے کی ہدایت کی گئی تھی چنانچہ گورنر پنجاب کی طرف سے عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وائس چانسلر کی تقرری کا حکم واپس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور پرووائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفر اور رجسٹرار زرعی یونیورسٹی کو آگاہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے وائس چانسلر کی مستقل تقرری کیلئے عدالت عالیہ میں زیر سماعت ریٹ درخواست کی آئندہ سماعت پانچ اکتوبر کو ہوگی جس میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے قواعدوضوابط کے بارے میں فیصلہ ہوگا