بیرونی طاقتیں اپنی ناکامی کا زمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں،

دنیا کو ہماری قربانیوں کااعتراف کرنا ہوگا،پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے،پاک فضائیہ ملکی خود مختاری ہر حال میں یقینی بنائے گی، دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیں گے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا یوم فضائیہ پر پیغام

جمعرات 7 ستمبر 2017 16:15

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامی کا زمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں اپنی ناکامی کا زمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں، دنیا کو ہماری قربانیوں کااعتراف کرنا ہوگا،پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے،پاک فضائیہ ملکی خود مختاری ہر حال میں یقینی بنائے گی، دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیں گے،جمعرات کو یوم فضائیہ پراپنے پیغام میں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہدوں اور غازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سالمیت،ترقی اورتحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیںگے۔ عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیںگے۔ ائیر چیف نے کہا کہ دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔ پاک فضائیہ نے دیگر افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے۔ پاک فضائیہ نے ضرب عضب میںکلیدی کردار ادا کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیںگے۔ ہمیں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا بخوبی اندازہ ہے۔ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرتے رہیں گے۔پاک فضائیہ ملکی خودمختاری ہر حال میں یقینی بنائے گی۔