پاکستان ایئر فورس نے پاک چین مشترکہ مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر جیٹ طیارے اور پیشگی طور متنبہ کرنے والے جہاز بھیجے ہیں، چینی ترجمان

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:43

پاکستان ایئر فورس نے پاک چین مشترکہ مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر جیٹ طیارے ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) پاکستان ایئر فورس نے چین میں 27ستمبر تک جاری رہنے والی پاک چین مشترکہ مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر جیٹ طیارے اور پیشگی طور متنبہ کرنے والے جہاز بھی بھیجے ہیں ۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شن جینکے نے بتایا کہ چینی جے 11فائیٹرز ، جے ایچ 7فائیٹر بمبرز ، کے جے 200، اواکس طیارے ، زمینی چینی افواج اور زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار ٹروپس بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی ایئرفورس کے ترجمان شن جینکے نے مزید بتایا کہ مشقوں میں چینی بحریہ کی ہوا بازی کے ٹروپس نے بھی حصہ لیا ہے ۔ چین اور پاکستان کی ایئرفورسز نے مشترکہ تربیتی مشقیں جمعرات کو شروع کی تھیں ، ترجمان نے کہا کہ عالمی پائے کی ایئرفورس بنانے کیلئے ہمیں غیر ملکی مسلح افواج سے سیکھنے اورر کئی جہتی کاموں کی تکمیل کیلئے استعداد کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی ایئرفورسز نے ’’ شاہین‘‘ نامی مشترکہ تربیت کا سلسلہ مارچ 2011ء میں شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :