پنجاب بھر میں میونسپل کار پوریشن کیڈرکو ختم کر دیا گیا ، نوٹیفیکیشن جاری

لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے سکولز، ہسپتال، ڈسپنسریاں دوسرے محکموں کو منتقل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) پنجاب بھر میں میونسپل کار پوریشن کیڈرکو ختم کر دیا گیا ،لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے سکولز، ہسپتال، ڈسپنسریاں دوسرے محکموں کو منتقل کر دی گئی ہیں،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،صوبہ بھر میں میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے تمام سکول محکمہ تعلیم اور ہسپتال و ڈسپنسریاں محکمہ پرائمری صحت کے سپرد کر دی گئی ہیں،نوٹیفیکیشن کے بعد اب لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے سکولز، ہسپتال، ڈسپنسریوں کا نظام و نسق محکمہ تعلیم اور محکمہ پرائمری صحت چلائیں گے،صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے بہترین روایات قائم کرنے کو اپنا مشن بنا لیا ہے تاکہ اس کے حقیقی مقاصد فوری طور پر عوام کو ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔