وینزویلا کا تیل اور گیس امریکی ڈالر میں فروخت نہ کرنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:49

وینزویلا کا تیل اور گیس امریکی ڈالر میں فروخت نہ کرنے کا اعلان
 وینزویلا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر۔2017ء) جنوبی امریکا کے تیل اور معدنی دولت سے مالا مال ملک وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل امریکی ڈالرکی بجائے اپنے گاہک ممالک کی کرنسیوں میں فروخت کرئے گا- وینزویلا کے صدرنکولس مڈیرونے گزشتہ روزتیل امریکی ڈالرمیں فروخت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا ملک تیل‘گیس‘سونا اور دیگر معدنی وسائل کو امریکی ڈالر کی بجائے مختلف ممالک کر کرنسیوں میں فروخت کرئے گا جن میں چینی یوآن‘روسی روبل‘جاپانی ین اور انڈین روپیہ شامل ہیں-انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امریکا کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کا جواب ہے-دوسری جانب امریکا نے وینز ویلا کے سیکورٹی بانڈزضبط کرنے کا عندیہ دیا ہے-واشنگٹن کے باخبرحلقوں کا کہنا ہے کہ وینزویلا اور امریکا کے تعلقات شدید تناﺅ کا شکار ہیں اور امریکا اپنی فوجیں وینزویلا میں اتارنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے مگر امریکا کے لیے یہ سب آسان نہیں ہوگا کیونکہ وینزویلا کو دنیا کی دوبڑی طاقتوں روس اور چین کی مکمل سپورٹ حاصل ہے-بعض اطلاعات کے مطابق روس اپنی کچھ فوجی تنصیبات بھی وینزویلا میں قائم کرچکا ہے‘ان حالات میں ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا میں فوجیں اتارنے کی دھمکیاں تو دے سکتی ہے مگر عملی طور پر فوجیں اتارنا ممکن نہیں ہوگا اور امریکا کے فوجیں اتارنے سے یہ جنگ صرف امریکا اور وینزویلا کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ روس سمیت جنوبی امریکا کے متعددممالک عملی طور پر اس جنگ کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ چین سمیت دیگر کئی ممالک کی حمایت وینزویلا کو حاصل رہے گی-ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وینزویلاکے اس اعلان سے مشکلات کے شکار امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے-

متعلقہ عنوان :