آصف زرداری کا کراچی ہاکس بے پر 12افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں،حکومت سندھ کو ہدایت

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:46

آصف زرداری کا کراچی ہاکس بے پر 12افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر 12افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کہ ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا کی۔