کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار سپریٹنڈنٹ نے نیب کو پلی بار گین کی درخواست دے دی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار سپرٹینڈنٹ طلعت اسحاق نے پلی بارگین کے لئے نیب میں درخواست جمع کرادی ہے جسے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق 20 کروڑ روپے غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار سپرٹینڈنٹ طلعت اسحاق نے پلی بارگین کے لئے نیب بلوچستان کو درخواست جمع کرادی ہے جسے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے اس وقت مذکورہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں ہے ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے 20 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :