تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 8 ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 8 ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے محمد مکرب نے بتایاکہ ملزمان عبدالمنان، اسامہ، وسیم بمعہ چار نامعلوم نے محمدحنیف کی ایما پر قتل کرنے کی خاطر فائرنگ کی جس سے مدعی کا ساتھی درمن خان شدید زخمی ہوا پولیس نے 8ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :