سیہون شریف، دسویں جماعت کے طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:27

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) یونین کائونسل جھانگارا میں دسویں جماعت کی طلبہ نوجوان ناری قتل، جوابدار گھر میں گھس کر پسٹل کے فائر کرکے 20 سالا نوجوان ناری کو قتل کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے دو دن گذرجانے کے باوجود ایف آئے آر داخل نہیں کی، سوشل میڈیا پر معاملا وائرل ہوگیا تو پولیس نے مقتولا کے والد کی مدعیت میں جھانگارا تھانے پر مقدمہ درج کردیا، پولیس جوابداروں کی گرفتاری کرنے میں ناکام، دسویں جماعت کی طلبہ نوجوان ناری کے قتل کے واقعے پر جھانگارا شہر بند، ماحول سوگوار۔

تفصیلات کے مطابق آج سے تین روز قبل یونین کائونسل جھانگارا میں ایک مزدور غلام قادر خاصخیلی کے گھر میں دو ملزمان گھس کر پسٹل کے فائر کرکے دسویں جماعت کی طلبہ 20 سالا نوجوان ناری تانیہ کو قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع ملی ، پولیس نے مقتولا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال سیہون منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دو دن تک قتل جیسی سنگین واردات میں ملوث جوابداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ مقامی افراد کی جانب سے معاملا سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا تو ایس ایس پی جامشورو اور قانون کے بالا افسران نے نوٹیس لیکر مقامی پولیس اسٹیشن پر ورثاء کے بیان رکارڈ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پولیس نے مقتولا ناری تانیہ کے والد غلام قادر خاصخیلی کی مدعیت میں جھانگارا تھانے پر مقدمہ درج کردیا ہے، ایس ایس پی جامشورو سید عرفان بہادر نے بتایا کہ یہ قتل کا واقعہ ہے اس کو کوئی دبا نہیں سکتا ، میں نے مقامی ایس ایچ او کو تفتیش کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں، جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ادھر 20سالا نوجوان ناری کے قتل کے واقعے پر جھانگارا شہر میں ماحول سوگوارہوگیا ہے،اب دیکھنا یہ کہ تحصیل سیہون میں بدامنی، دھشت اور چوری ڈکیتی سمیت قتل کی وارداتوں کی روکتھام کے لئے پولیس کیا اقدامات اٹھاتی ہے۔اور قتل جیسے سنگین جرائم کرنے والے ملزمان کب قانون کے شکنجے میں آتے ہیں یا کبھی گرفتاری عمل میں آئے گی ہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :