اگست کے دوران چین کی سویابین کی درآمد 8.45 ملین ٹن رہی

اتوار 10 ستمبر 2017 14:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کی سویابین کی درآمد 8.45 ملین ٹن رہی جو ایک ریکارڈ ہے جس کی وجہ آئل کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران کل 8.45 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی جو اگست 2016 ء (7.67 ملین ٹن) کی نسبت 10.2 فیصد زیادہ ہے۔اگست کے دوران ویجیٹیبل آئلز کی درآمد 5 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی جو جولائی کی نسبت 92.6 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :