ترکی کے ہیکرز نے میانمار کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں

اتوار 10 ستمبر 2017 16:30

ترکی کے ہیکرز نے میانمار کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی میں میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

میانمار کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یو نائنگ موئی نے کہا کہ سائبر حملوں کاآغاز 31 اگست سے ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب تک متعدد ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔ شبہ ہے کہ یہ مہم ترک ہیکرز کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ان پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے ہیک ہونے والی ویب سائٹس کا تھوڑی دیر بعد کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید حملوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :