مخالفین تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔چوہدری طارق سبحانی

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین اوورسیز کمیشن چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ترقی و خوشحالی کی علامت ہے ۔ مخالفین تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہیں ۔

پاکستان کے عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بجلی کا بد ترین بحران ختم کر دیا ہے اور عوام کی خدمت میں تاریخ رقم کی ہے ۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر مغربی ممالک ویسا ہی رد عمل دیں جیسا اپنے خون بہنے پر کرتے ہیں ۔ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے برما میں ہونے والے ظلم و بربریت کو فوری طور پر رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔