وفاقی وزیر خارجہ اور صوبائی وزیر بلدیات کی مسلم لیگ (ن) کے آفس میں کھلی کچہری

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمدمنشاء اللہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںشہریوں نے وزراء کومختلف سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سے بیان کئے جس کے حل کیلئے انہوں نے موقع پر موجود وفاقی و صوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خاں اور شیخ ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :