وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت 4 برس کے دوران 92 ہزار 323 نوجوانوں کو انٹرن شپس فراہم کی گئیں

پیر 11 ستمبر 2017 20:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت چار برس کے دوران ملک بھر سے 92 ہزار 323 نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کا مقصد پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری اور نجی دفاتر میں انٹرن شپ کے ذریعے تربیت فراہم کرنا ہے۔ انٹرن شپ کے لئے وظائف نوجوانوں کے ڈومیسائل کے مطابق ان کے متعلقہ صوبوں اور وفاق میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام نوجوانوں کی سماجی، اقتصادی ترقی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس کا مقصد ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس سکیم کے بڑے مقاصد میں نوجوانوں اور آبادی کے غریب طبقات کو روزگار کے احسن مواقع فراہم کرنا، ان کی معاشی بااختیاری کا تحفظ، بامقصد روزگار کے مواقع کے لئے درکار ہنر مند افرادی قوت کا حصول، اعلیٰ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات تک رسائی اور نوجوانوں کو فائدہ مند تعمیری ملازمتوں کے حصول تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت منتخب نوجوانوں کو ایک سال تک 12 ہزار روپے ماہانہ وظائف ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :