جب تک سب کا احتساب نہ کروا لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے ،سراج الحق

پیر ستمبر 21:16

جب تک سب کا احتساب نہ کروا لیں  چین سے نہیں بیٹھیں گے ،سراج الحق
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہو گا صرف نوازشریف کا احتساب ہی نہیں اس میں جرنیل ،جج،بیوروکریٹس اور سیاستدوانوں سمیت پانامہ لیکس کیس میںتقریباً 432افراد کی لسٹ ہم نے سپریم کورٹ میں دی جس میں سے صرف نواز شریف کا احتساب کیا گیا جبکہ باقیوں کو چھوڑ دیاگیا ۔

(جاری ہے)

لالہ موسیٰ میں احتساب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں جب تک ہم لوگ سب کا احتساب نہ کروا لیں ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ نئی آنے والی نسلیں ہمیں دیکھ رہی ہیں اگر ان کو ہم نے انصاف فراہم نہ کیا تو وہ ہماری قبروں پر آ کر پوچھیں گے کہ ہمارے لئے کیا کیا آج 11ستمبر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات کا دن ہے انہوں نے پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا آج قائد اعظم کی روح بھی ٹرپتی ہو گی کہ پاکستان کس سمت میں جا رہا ہے قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں کچھ کھوٹے سکے ہیں اور آج بھی وہ کھوٹے سکے ہی اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیںاگر مجھے ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو میں سب سے پہلے ججز کے ہاتھوں سے انگلش کی کتاب لے لوں گا اور قرآن پاک تھما دوں گاہمیں افسوس ہے کہ مسلمانوں پر اس وقت ظلم و ستم ہو رہا ہے اور برما کی حالت دیکھی نہیں جا رہی ہم نے کراچی میں احتجاج کیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے یہ جماعت اسلامی ہی ہے جو برما کے کونصلیٹ تک پہنچی اور احتجاج ریکارڈ کرایا مسلمان چاہے انڈیا میں ہوں یا کشمیر میں ہم ان کے ساتھ ہیں ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کے لئے ہے تا کہ انہیں ایک صاف ستھرا اور کرپشن سے پاک پاکستان مل سکے ۔

-09-17/--359

متعلقہ عنوان :