پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں اہم کردار نبھانے کو تیار ہے ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

پاکستان چینی سرمایہ کاری اور منصوبوں کا خیر مقدم کرتا ہے ،سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی،پاکستان ، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی مارکیٹوں تک چین کی رسائی کیلئے پل کی حیثیت رکھتا ہے سینیٹ کی قا ئمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:28

پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں اہم کردار نبھانے کو تیار ہے ..
چھون کنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) سینیٹ کی قا ئمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں اہم کردار نبھانے کو تیار ہے ، پاکستان چینی سرمایہ کاری اور منصوبوں کا خیر مقدم کرتا ہے ،سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی ، پاکستان ، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی مارکیٹوں تک چین کی رسائی کیلئے پل کا درجہ رکھتا ہے،پاکستان اس اہم موقع کو نظر انداز نہیں کرسکتا ۔

پیر کو چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چین کے شہر چھون کنگ شہر میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ میں اہم کردار کے لئے تیار ہے ، پاکستان چینی سرمایہ کاری اور منصوبوں کا خیر مقدم کرتا ہے ،سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی ، پاکستان اس اہم موقع کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے بہترین موقع ہے کہ پاکستان اپنی اقتصادی ومعاشی ترقی میں تیزی کے ساتھ اضافہ کرے یہ موقع پاکستان کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ نے فراہم کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کی مارکیٹوں تک چین کی رسائی کیلئے پل کا درجہ رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :