چین، اگست کے دوران سرکاری محاصل،اخراجات کی رفتار سست رہی

منگل 12 ستمبر 2017 13:03

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کے سرکاری محاصل اور اخراجات کی رفتار سست رہی۔وزارت خزانہ کی گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران چین کی آمدنی میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں اضافے کی شرح 11.1 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری سے اگست کے دوران سرکاری محاصل کی کل مالیت 12.14 ٹریلین یوان رہی جو 2016 ء کے پہلے 8 ماہ کے محاصل سے 9.8 فیصد زیادہ ہے۔اگست کے دوران سرکاری اخراجات میں 2016 ء کے اسی ماہ کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنوری سے اگست کے دوران کل سرکاری اخراجات کی مالیت 13.1 فیصد اضافے کے ساتھ 13.16 ٹریلین یوان (2.03 ٹریلین ڈالر) رہی جو 2016 ء کے پہلے آٹھ ماہ کے اخراجات کی نسبت 12.7 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :