خضدار، نا معلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی

منگل 12 ستمبر 2017 22:31

خضدار۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) تحصیل نال کے علاقہ سمند کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا لیویز کے مطابق میر جاوید ساجدی اپنی فیملی کے ہمرا ہ نال سے خضدار کی جانب آ رہے تھے کہ پہاڑی علاقہ سمند کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میر جاوید ساجدی اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کوگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تا ہم مقامی لیویز واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :