بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک شہری کو شہید

بدھ 13 ستمبر 2017 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھکلیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے مارٹر اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری محمد ظہور شہید ہو گیا ہے۔ پاکستان رینجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانیوالی بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چڑی کوٹ اور کیلر سیکٹرز پر شہری آباد پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا مئوثر انداز میں جواب دیا اور بھارتی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ۔ ۔