نواز شریف اور اسحاق ڈار نے عدالت کے خلاف مہم چلائی،جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 ستمبر 2017 15:30

نواز شریف اور اسحاق ڈار نے عدالت کے خلاف مہم چلائی،جیسا کرو گے ویسا ..
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ستمبر 2017ء) :پانامہ کیس فیصلے کے خلاف دائر ہونے والی اپیل کی سماعت کے دوران معزز عدالت کے جج صاحبان نے شریف خاندان کے وکیل سے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے عدالت  کےخلاف مہم چلائی ،جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نے پانامہ کیس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے اس اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے  جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانامہ کیس فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر دوسری سماعت کی۔اس موقع پر معزز عدالت کے جج صاحبان نے شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث سے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے عدالت کے خلاف مہم چلائی ،جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔معزز جج صاحبان نے کہا کہ آپ سڑکوں پر نکل کر ہمارے خلاف ریفرنڈم نہ کروائیں بلکہ ہم پر اعتماد کریں ۔ انصاف اندھا ہو سکتا ہے ججز نہیں ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایسا تاثر نہ دیں اس کیس میں عدالت مدعی بن چکی ہے۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ چئیرمین نیب غیر جانبدار نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :