نواز شریف عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں

پاناما کیس محض ایک جھلک ہے، تہہ تک گئے تو پھر کوئی شکایت مت کرے: سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے ریمارکس

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 ستمبر 2017 19:26

نواز شریف عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء) سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نواز شریف کی جانب سے پاناما کیس فیصلے کیخلاف دائر کی گئی نظر ثانی اپیل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران بینچ کے ججز کی جانب سے کافی سخت ریمارکس دیے گئے۔ ججز کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف عدلیہ مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیس میں اگر آپ کیخلاف فیصلہ دیا گیا ہے تو وہ قانونی تقاضوں کو پورا کرکے دیا گیا ہے۔ فیصلہ خلاف آنے پر سڑکوں پر معاملات نہ اچھالے جائیں۔ ججز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاناما کیس محض ایک جھلک ہے۔ اگر اس کیس کی تہہ تک گئے تو پھر کوئی شکایت مت کرے۔ ججز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاناما کیس میں نیب نے مکمل نااہلی اور ناکامی کا مظاہرہ کیا، اسی باعث اس کیس کو نیب پر کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے تھے۔