کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت میں دو مقدمات میں بانی ایم کیو ایم ،
خالد مقبول صدیقی اور رشید گوڈیل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری
جمعرات 14 ستمبر 2017 21:11
(جاری ہے)
عدالت نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست سے پہلے بھی مجھ سمیت دیگر ہمارے رہنمائوں کے خلاف بنے ہیں۔ یہ مقدمات صرف سننے کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ فاروق ستارنے کہا کہ اگر استغاثہ وقت پر رپورٹ جمع کرائے تو یہ مقدمات جلد ختم ہو جائیں گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اس طرح کے مقدمات سے بری ہوئے ہیں آئندہ بھی ہوں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی چینی کمپنی کی آڑ میں کچرا اٹھانے کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہارہی ہے۔ لیاری میں کچرے کے ڈھیر پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایم کیو ایم کی سرگرمیاں مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ خواجہ اظہار پر جان لیوا حملے کے باوجود کوئی سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔ ہم سب کی جانوں کو خطرہ ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجود میرے اور خواجہ اظہار کے گھر پر کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سطح پر پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔ عوامی ایشوز پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے نجی ہوٹل میں مشاورتی مکالمہ کا اہتمام کیا ہے۔ ہم نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اس میں مدعو کیا ہے۔مشاورتی مکالمے میں مردم شماری پر بات ہوگی۔ مردم شماری میں کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ صرف اردو بولنے والوں کا ہی نہیں بلکہ کراچی سمیت سندھ میں رہنے والے ہر شخص کا ہے۔ مردم شماری کے حوالے سے سندھ کا ہر شہری ہمارے ساتھ ہے۔ ہم سندھ کے شہروں کا حق دلاکر رہیں گے۔ مردم شماری میں درست نمائندگی نہ ہونا تمام قوموں کا مسئلہ ہے۔ مردم شماری پر ایم کیو ایم عوامی تحریک شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آخر میں فاروق ستار نے مقدمات سے متعلق کہا کہ مجھے امید ہے کہ اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمات جلد ہی ختم ہوجائیں گے،ں رہنے والے تمام قومیت سے تعلق رکھنے والوں کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.