لاہور، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس امجد جاوید سلیمی کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس
غیر تسلی بخش کارکردگی پر ڈی ایس پی میانوالی اور ڈی ایس پی رحیم یار خان کی سرزنش
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہو ںنے آج سنٹرل پولیس آفس میں پی ایچ پی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر، ایس پی ہیڈ کوارٹر عمران کشور، ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی ، ایس پی ملتان ریجن ہما نصیب ، ایس پی فیصل آباد ام سلمی ،ایس پی سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر، ایس پی راولپنڈی ریجن محمدیوسف ملک ایس پی گوجرانوالہ ریجن مسعود رضا، ایس پی ڈی جی خان ریجن محمد باقر سمیت تمام اضلاع کے ڈی ایس پی افسران نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ماہ اگست 2016کی کارکردگی کا اگست 2017کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پٹرولنگ پوسٹ پنڈی بھٹیاں کوکار چوری کرنے والے بین الاضلاعی گینگ سے 8کاریں برآمد کرنے پراور پٹرولنگ پوسٹ بندیال کو 8لاکھ روپے مالیت کی موبائل ٹاور کی 48بیٹریاں برآمد کرنے پرشاباش دیتے ہوئے امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ قابل ، محنتی، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسراور اہلکار محکمہ کا فخر ہیں اور میرا ہمیشہ سے یہ اصول رہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ کام چور، نالائق اور بد دیانت ملازموں کے خلاف بلا امتیازقانونی اور محکمانہ کاروائی میںتاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ، اجلاس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے’ ’انیلیسس ونگ‘‘ تشکیل دیا جائے تاکہ ونگ کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جاسکے ۔ انہوں نے 32زیر تعمیر پٹرولنگ پوسٹوں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز سے کہا کہ مذکورہ چیک پوسٹوں کا کام دو ہفتے کے اندر اندر مکمل کروایا جائے ۔ ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ پی کے زیر انتظام علاقوں میں 3لاکھ6ہزار 432پودے لگائے گئے تھے جن میں سے 138951پروان چڑھ رہے ہیںجو مجموعی تعداد کا 45فیصد بنتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.