Live Updates

پانامہ کیس کا انجام ایک مذاق پر ہوا، نواز شریف کو چار سال سازشوں کا سامنا رہا، اگر احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں تو شیر کو جتوائیں، نواز شریف کا ساتھ ترقی کا ساتھ ہے، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، کبھی دھرنے ہوئے، دھاندلی اور کبھی پانامہ ، جس لیڈر کے ساتھ خواتین کھڑی ہو جائیں اس کو کوئی نہیں ہرا سکتا، اتوار کو ناشتے کرنے میں نہیں لگ جانا بلکہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا ہے اور شیر کو جتوانا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا خواتین کنونشن سے خطاب

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا انجام ایک مذاق پر ہوا، نواز شریف کو چار سال سازشوں کا سامنا رہا، اگر احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں تو شیر کو جتوائیں، نواز شریف کا ساتھ ترقی کا ساتھ ہے، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، کبھی دھرنے ہوئے، دھاندلی اور کبھی پانامہ ، جس لیڈر کے ساتھ خواتین کھڑی ہو جائیں اس کو کوئی نہیں ہرا سکتا، اتوار کو ناشتے کرنے میں نہیں لگ جانا بلکہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا ہے اور شیر کو جتوانا ہے۔

جمعہ کو کریم پارک کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کنونشن میں کثیر تعداد میں شرکت پر تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، این اے 120 میں مجھے عوام نے بہت محبت اور شفقت سے نوازا، آپ نے جس طرح دعائیں کیں اس کا بدلہ نہیں چکا سکتی، آپ کی محبت میرے لئے سرمایہ حیات ہے، مجھے بتائو کیا اتوار والے دن شیر آئے گا اتوار کو ناشتوں میں نہیں لگ جانا ووٹ ڈالنے آنا ہے اور شیر پر مہر لگانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو روز بتاتی ہوں کہ آپ خوش قسمت انسان ہیں جس کے لئے ہر کوئی دعا گو ہے، گزشتہ چار سال سے نواز شریف کو سازشوں کا سامنا رہا، کبھی دھرنے ہوئے ، کبھی دھاندلی اور کبھی پانامہ جس کاانجام مذاق پر ہوا، آپ کے کروڑوں ووٹ لینے والا وزیراعظم اس بات پر نکال دیا گیا کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، کیا نا انصافی کا فیصلہ اگر منظور نہیں، احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں تو بتائو کیا 17ستمبر کو شیر کیلئے نکلو گی مریم نواز نے کہا کہ 17ستمرکو شیر کو کامیاب بنا کر پاکستان کی ترقی کو ووٹ دیں، الیکشن میں فتح کے بعد اگلے دن سے میں آپ کے سات آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے پورا زور لگا دوں گی، نواز شریف کا ساتھ ترقی کا ساتھ ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، آپ اور میں مل کر سارے پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، سج لیڈر کے ساتھ خواتین کھڑی ہو جائیں اس کو کوئی نہیں ہر سکتا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات