امیر مقام نے پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا
جمعہ 15 ستمبر 2017 20:04
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو 50،50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے نوٹس بھجوا دییے ہیں ،ْ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پر مبنی اور من گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14 دن کے اندر اندرغیرمشروط معافی مانگیں ورنہ انکے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔
امیر مقام کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے 3 اگست2017 کو نجی ٹی وی انٹرویو میں امیر مقام پر جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت اور توہین آمیز الزامات عائد کرکے ان کی شہرت اور سیاسی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عائشہ گلالئی کے الزامات کے جواب میں عمران خان نے جھوٹ بولا کہ اس سب کے پیچھے امیر مقام ہے ،ْ پرویز خٹک نے بیان دیا کہ عائشہ گلالئی کو امیر مقام نے پی ٹی آئی کی بدنامی کیلئے خریدا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.