پانی کے تنازع پر پاک بھارت مذاکرات ناکام ہوگئے - بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دور نہ کرسکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 ستمبر 2017 11:52

پانی کے تنازع پر پاک بھارت مذاکرات ناکام ہوگئے - بھارت کشن گنگا،رتلے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر۔2017ء) واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکرٹری سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکرٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چناﺅپراتفاق نہ کرسکے،بھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کے لیے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے ہیں جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست کوہوئے تھے جس میں یہ طے پایاتھا کہ بعض امورپردونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پرمزید مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :