ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بارش کا پہلا قطرہ ہے ،ْعامر سہیل
معاملے میں سابق چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ْ نجم سیٹھی مکمل طورپر مبارکباد کے مستحق ہیں ،ْ انٹرویو
اتوار 17 ستمبر 2017 12:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ذکاء اشرف کے بعد شہریار خان نے اس معاملے کو آگے بڑھایا لیکن درحقیقت نجم سیٹھی بھی مکمل طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اس کام کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ 156 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے عامر سہیل نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ پی سی بی بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے مطمئن ہو جائے تاہم اگر ایسا سوچا گیا تو یہ سراسر ا غلطی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کے تناظر میں بالخصوص پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے پی سی بی کو مسلسل کام کرنے کی حکمت عملی پر کاربند رہنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو بھی سراہنا ہوگا جن کی کاوشوں سے ایسا ممکن ہوا اور خاص طور پر آپریشن ضرب عضب کے ثمرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جس کے سبب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں سیکوریٹی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اہم کھلاڑی شامل
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.