فیصل آباد:ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ باپ چار بچوں سمیت شدید زخمی اور کھیلتے ہوئے کم سن بچی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئیآن لائن کے مطابق 16سالہ ذیشان ولد عر خان سکنہ شداب کالونی کا رہائشی جو کہ گولی ٹافی کا سیلز مین تھا موٹر سائیکل پر سو ار ہو کر جا رہا تھا کہ پیدل شخص کو بچاتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گیا ، سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے الائیڈ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کرایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی متوفی کی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

محمد سلیم سکنہ ملتان کا رہائشی اپنے 4بچوںپندرہ سالہ عائشہ ‘چودہ سالہ فاطمہ ‘گیارہ سالہ احمد ‘دس سالہ فاطمہ کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار ہو کرگوجرہ روڈ پر آرہے تھے کہ ٹرالی سے ٹکر ا کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں گوجرہ ہسپتال سے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیںعلاوہ ازیں چھ سالہ کومل سکنہ 215ر ب ککوآنہ کی رہائشی کمسن بچی گھر کی چھت پر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ دوسرے بچوں کیساتھ کھیلتے ہوئے چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :