Live Updates

حکومتی فنڈزکا مقابلہ کرنے پر یاسمین راشد کی ہمت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 ستمبر 2017 23:47

حکومتی فنڈزکا مقابلہ کرنے پر یاسمین راشد کی ہمت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2017ء ) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یاسمین راشدکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن میں فنڈزکابے دریغ استعمال ہوا،ڈاکٹریاسمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف الیکشن لڑا،پی ٹی آئی ورکرزبالخصوص خواتین کاشکرگزارہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے این اے 120میں الیکشن ہارنے کے بعداپنے ٹویٹ میں پارٹی کارکنان کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ یاسمین راشدکی ہمت اور عزم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔یاسمین راشدنے حکومتی فنڈزکا بھرپورمقابلہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف الیکشن لڑا۔این اے 120میں فنڈزکابے دریغ استعمال ہوا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرزبالخصوص خواتین کاشکرگزارہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :